زیورخ: ایئرلائن سوئس کا اپنے نصف طیارے گرائونڈ کرنے اور عملے کے اوقات کار میں کمی لانے کا فیصلہ

777

زیوریخ: لیفتھانزا کے ذیلی ادارے سوئس انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ وہ اپنی نصف پروازوں کو بند کر رہا ہے اور فلائٹ کے عملے کے اوقات کار میں بھی کمی لائی جا رہی ہے تاکہ کورونا وائرس کے دوران اسے اپنے معاشی وسائل برقرار رکھنے میں مدد حاصل ہو سکے۔

ادارے نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طلب اور اس کے باعث ریونیوز میں آنے والی کمی کے پیش نظر ادارے نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ لیکویڈیٹی کو بچانے کے لیے فوری طور پر مزید اختیاطی تدابیر اختیار کرے۔

مزید پڑھیں: ہانگ کانگ: ایئرلائن کمپنی کیتھے پیسیفک کا 27 ہزار ملازمین سے بغیر تنخواہ کے چھٹیاں لینے کی درخواست

ایئر لائن کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ فلائنگ سٹاف اور سینئر مینجمنٹ کو تنخواہ میں دیے جانے والے فوائد رواں سال کے اختتام تک ملتوی کر دیے جائیں گے، ادارے نے مزید کہا ہے کہ اپرنٹس اور انٹرنس سمیت تمام بھرتیاں روک دی جائیں گے اور غیر ضروری منصوبوں پر جاری کام ملتوی کر دیا گیا ہے۔

 امریکا اور برطانیہ کی بنیادی ایئرلائن کمپنیوں نے حکومت سے مالی امداد حاصل کرنے پر بات چیت شروع کر دی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ کورونا وائرس کے باعث فضائی سفر میں نمایاں کمی آئی ہے، عالمی سفر متاثر ہوا ہے  اور صنعت میں ہزاروں ملازمتوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

لیفتھانزا نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ وہ اپنا سالانہ ڈیویڈنڈ ختم  کر رہی ہے، فلائٹ کے معمولات میں مزید تبدیلی لائے گی اور کورونا وائرس کے اثرات سے پیش آنے کے حوالے سے حکومت سے امداد حاصل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: دبئی ایئرپورٹ، مسافروں کی تعداد میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران پہلی بار کمی، رپورٹ

سوئس انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ وہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور ابتدائی طور پر کاک پٹ اور کیبن کے عملے کے اوقات کار کم کئے جائیں گے اور وہ آن گرائونڈ ورکرز کے حوالے سے بھی ایسے اقدامات کرنے پر غور کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here