ٹیلی نار کو پاکستان میں15سال مکمل، فائیو جی کا کامیاب تجربہ کرنے والی تیسری کمپنی بن گئی

842

لاہور: موبائلز فون سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ٹیلی نار کو پاکستان میں15سال مکمل ہو گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ٹیلی نار فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کرنے والی تیسری کمپنی بن گئی ہے۔

ٹیلی نار پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عرفان وہاب خان نے کہا ہے کہ کمپنی نے پاکستان میں 4.5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جو ملک میں کی گئی سب سے زیادہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹیلی نار پاکستان نے فائیو جی کے کامیاب ٹرائل کے حوالے سے حکومت کو 2.5ارب ڈالر کے ٹیکسز بھی ادا کئے ہیں۔

Image
فوٹو: ٹویٹر

سی او نے کہا کہ کمپنی ڈیجیٹلائزیشن اور جدت کی بانی ہے ، جس کے بڑھتے ہوئے صارفین کی تعداد 46ملین سے تجاوز کر چکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹیلی نار پاکستان نے حکومت کو 224.6ملین ڈالر جمع کرانے کی پیشکش کردی

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 4  جی سروس فراہمی کیلئے ٹیلی کام کمپنیاں باہم دست و گریباں کیوں ہیں؟

مارکیٹنگ کی نظریاتی جنگ: یوفون کے مزاحیہ اشتہارات کے عروج و زوال کی دلچسپ کہانی

‘پاکستان میں 5 جی سروس شروع کرنے کیلئے 4 سے 5 سال درکار ہیں‘

عرفان وہاب خان نے مزید کہا ہے کہ ٹیلی نار پاکستان نے ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا کئے اور ٹیلی نار پاکستان ملک کا سب سے زیادہ سراہا جانے والا آجر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹیلی نار نے فائیو جی کا کامیاب تجربہ کیا ہے  جس سے صارفین کو فائیو جی ٹیکنالوجی معیاری سہولیات دستیاب ہونگی ۔

Image
فوٹو: ٹویٹر

سی ای او ٹیلی نار کا کہنا تھا کہ فائیو جی سروس کی آزمائش کے دوران ہم 1.5 جی بی  سے زیادہ سپیڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

انہوں نے پاکستانی صارفین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سالوں میں پاکستان میں جدت اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کو عملی شکل دینے میں کردار ادا کیا جا سکے۔

اس موقع پر ٹیلی نار پاکستان کے ڈپٹی سی ای او خرم اشفاق کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی نے فائیو کے لیے گزشتہ سال سے کوششیں شروع کررکھی تھیں اور اس کا مقصد اپنے نیٹ ورک کو جدید ترین ٹیلی نار ہائبرڈ کلائوڈ کی جانب پیش قدمی کرنا تھا، فائیو کا کامیاب تجربہ کرکے ٹیلی نار پاکستان میں ٹیکنالوجی کو فروغ دینے میں کردار ادا کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ  اگست 2019 میں زونگ نے فائیو جی کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا تھا  اوراس کے چھ  ماہ بعد موبی لنک (جاز) نے بھی فائیو جی کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

یاد رہے کہ جب زونگ کی جانب سے 5جی کا تجربہ کیا تھا تو انہوں نے اس کی تشہیر بھی کی تھی جس پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل نیٹ ورک کمپنی کو اپنے  فائیو جی اشتہارات واپس لینے  اور انہیں بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

پی ٹی اے کے مطابق زونگ کو صرف فائیو جی کا تجربہ کرنے کی اجازت دی گئی تھی، اسے یہ سروس عام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

علاوہ ازیں گزشتہ سال پی ٹی اے نے سینیٹ کمیٹی سے فائیوجی کا مکمل منصوبہ پیش کرنے کے لیے مزید 2 ماہ مانگتے ہوئے واضح کیا تھا کہ پاکستان میں سروس شروع کرنے کے لیے 4 سے 5 سال درکار ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here