کورونا وائرس، برٹش ائیرویز بقاء کے خطرے سے دوچار، نارویجن ائیر لائن کو حکومت سے مالی امداد مانگنا پڑ گئی

کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو نے جہاز گراؤنڈ کرنے اور نوکریاں ختم کرنے کا عندیہ، ماضی کے مالیاتی بحران، سارس وائرس اور ورلڈ ٹریڈ سینٹر حملوں کے باعث پیدا شدہ صورتحال سے بھی زیادہ سنگین قرار دیدیا

795

لندن: کورونا وائرس برٹش ائیر ویز کے لیے بقا کے مسائل پیدا کرنے لگا، صورت حال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جمعے کو کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے ملازمین کو نوکریوں میں کمی اور مزید جہاز گراؤنڈ کرنے کی خبر دی ہے تاکہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے ملازمین کے نام پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس عالمی سطح پر انجانے خطرات اور بحران کا باعث بن رہا ہے اور یہ ماضی کے مالیاتی بحران، سارس وائرس اور ورلڈ ٹریڈ سینٹر حملوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے بھی زیادہ سنگین ہے۔

انہوں نے اپنے سٹاف پر زور دیا کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کو سنجیدگی سے لیں

مسافروں کی تعداد میں کمی اور یورپ پر امریکا کی سفری پابندیوں کے بعد دنیا بھر کی ہوائی کمپنیاں کرایوں اور پروازوں میں کمی پر مجبور ہیں، صورتحال کے باعث یورپ کی دوسری بڑی ہوئی کمپنی لفتھانسا نے حکومت سے مالی مدد کی مانگ لی ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستان اور برٹش ائیرویز کے درمیان معاہدوں کو حتمی شکل دینے سے متعلق امور پرگفتگو

ادھر کم کرایوں کے لیے مشہور نارویجین ائیر بھی اس صورتحال میں متاثر ہوئی ہے اور اس نے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔

ہوائی صنعت خود کو مزید نقصان کےلیے تیار کر رہی ہے کیونکہ کسی بھی ہوئی کمپنی کے لیے کورونا کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے بچنا ممکن نہیں، برطانوی فضائی کمپنی فلائی بی مکمل طور پر بند جبکہ نارویجین ائیر کے حصص کی قدر بھی 80فیصد تک گر گئی ہے۔

برٹش ائیر کے چیف ایگزیکٹیو  نے مزید کہا کہ’’برٹش ائیر ویز، جو کہ مالیاتی طور پر مستحکم آئی اے جی گروپ کا حصہ ہے، اس صورتحال میں سنبھلنے میں  اب تک کامیاب ہے مگر بہت زیادہ دباؤ کے باعث ہمیں صورتحال سے نمٹنے کے جلد رد عمل دینا ہوگا۔’’

مزید پڑھیے:کورونا وائرس: عالمی ایوی ایشن انڈسٹری  شدید متاثر، 113 ارب ڈالر نقصان کا خدشہ

انکا مزید کہنا تھا کہ صورتحال کے نتیجے میں نوکریاں ختم کرنا ہوں گی، جوکہ ہوسکتا ہے تھوڑے عرصےیا پھر لمبے عرصے کے لیے ہوں، کمپنی ٹریڈ یونینز سے بات کررہی ہے اور ہوسکتا ہے طیارے بھی گراؤنڈ کرنا پڑجائیں جو کہ ماضی میں کبھی نہیں ہوا۔

اس ساری صورتحال میں برٹش ائیر ویز کو کتنی نوکریاں ختم کرنا پڑیں گی؟ جب یہ سوال لندن کےہیتھرو ائیر پورٹ پر موجود برٹش ائیرویز کی خاتون ترجمان سے کیا گیا تو انہوں نےجواب دینےسے معذرت کرلی۔

  مزید پڑھیے: پاکستان میں رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک پروازیں بند کرنے پر غور کیوں کیا جا رہا ہے؟

اگرچہ برطانیہ،  یورپ پر) کورونا وائرس کے تناظر میں ( لگائی جانے والی امریکی پابندیوں سے آزاد ہے مگر وہ پہلے ہی امریکا، اٹلی، چین اور جنوبی کوریا کے لیے پروازیں منسوخ کر چکا ہے۔

برطانوی حکومت کی سپین کے سفربارے تازہ ایڈاوئس جس میں سفر کرنے سے متنبہ کیا گیا ہے، برٹش ائیرویز کو مزید نقصان پہنچائے گی جس کی اسپین کے لیے روزانہ درجنوں پروازیں مقرر ہیں۔

برٹش ائیرویز کے چیف ایگزیکٹیو کے نوکریوں اور نقصان سے متعلق بیان کے بعد آئی اے جی کے شئیرز 8 فیصد بڑھ کر 355.8 پینس ہوگئے۔

واضح رہے کہ بیان سے پہلے شئیرز میں اضافے کی شرح 14فیصد تھی۔ گزشتہ ماہ آئی اے جی کے اسٹاک میں 42فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here