کورونا وائرس کا خوف، سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی کا راج، 1682 پوائنٹس گر گئے

1010

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید مندی کا رجحان  برقرار ہے، کے ایس 100 انڈیکس میں کاروبار شروع ہوتے ہی 1682 پوائنٹس گرنے کے بعد کاربار ہفتے میں تیسری بار روکنا پڑا۔ 

رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کا آغاز ہوا تو کچھ دیر میں سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھانے لگے اور دیکھتے دیکھتے 1682 پوائنٹس گر گئے، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 4.68 فیصد کی کمی سے انڈیکس 34 ہزار 273 پوائنٹس تک آ گیا، رواں ہفتے تیسری بار تجارت 45 منٹوں کے لیے معطل کرنا پڑی۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی کے ایم آئی 30 انڈیکس 4.34 فیصد کم ہوا تھا جس کے بعد بھی ٹریڈنگ کچھ دیر کے لیے روکنا پڑی تھی۔

رواں کاروباری ہفتے میں سٹاک مارکیٹ تقریباََِ 4 ہزار پوائنٹس گر چکی ہے۔

دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس میں کورونا وائرس کے خوف کی لہر سے تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں مالیت کا نقصان ہو چکا ہے۔

رواں کاروباری ہفتے (سوموار) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 29 سال بعد 30 فیصد تک گر گئی تھیں جس کے بعد اُس دن کو سٹاک مارکیٹس کی دنیا میں سیاہ دن قرار دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here