کورونا وائرس : پاکستان سٹاک مارکیٹ مندی کے بعد بحال، ایشیائی، امریکی اور یورپی سٹاک مارکیٹس لڑکھڑا گئیں

700

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان دیکھا گیا، تاہم کے ایس 100 انڈیکس بحال ہونے سے مارکیٹ کے اختتام تک 104 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 36060 پوائنٹس پر بند ہوا۔

جمعہ کے روز ابتداء میں کے ایس ای 30 انڈیکس 5.96 فیصد سے زائد گر گیا جس سے رواں ہفتے سٹاک مارکیٹ میں تجارت کو تیسری بار روکنا پڑا، رسک مینجمنٹ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کے ایس ای 30 انڈیکس 4 فیصد سے نیچے آئے تو مارکیٹ کو عمومی طور پر کچھ دیر کے لیے معطل کر دیا جاتا ہے۔

اسی طرح مختلف عالمی سٹاک منڈیوں میں سٹاک مارکیٹس کچھ دیر معطل رہیں جسکی وجہ سرمایہ کاروں کا کورونا وائرس کے خوف سے سٹاکس فروخت کرنا ہے۔

جمعہ کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز ہوتے ہی مندی کے باعث 1682 پوائنٹس گرنے سے انڈیکس 34266 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، ٹریڈنگ دوبارہ شروع ہوئی تو مارکیٹ میں تیزی آنے سے 255 پوائنٹس اضافے سے انڈیکس 36212 کی بلند سطح تک پہنچ گیا۔ البتہ کاروبار کا اختتام 104 پوائنٹس اضافے سے 36060 پوائنٹس پر ہوا۔

رواں کاروباری ہفتے انڈیکس میں 5.65 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔

دیگر انڈیسز میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 618 پوائنٹس اضافے سے 55908 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 19 پوائنٹس کمی سے 25291 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایس 100 انڈیکس میں تیل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، فارما سیوٹیکل اور آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کے شعبوں نے کاروباری رجحان کو مثبت کرنے میں نمایاں رہے۔

مجموعی کاروباری حجم گزشتہ سیشن (جمعرات) کے 230.70 ملین حجم سے بڑھ کر 290.47 ملین تک ہو گیا، میپل لیف سیمنٹ اور فوجی سیمنٹ کمپنی ٹریڈنگ پوائنٹس ٹیبل پر نمایاں نظر آئے۔

دوسری جانب رواں ہفتے جاپان، تھائی لینڈ اور بھارت کی سٹاک منڈیاں ایک ہی روز میں 10 فیصد سے زائد گر گئی، بینکاک اور ممبئی میں منفی رجحان کے باعث ٹریڈنگ روکنا پڑی، ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں بھارتی سینسیکس 9.4 فیصد اور تھائی لینڈ ایس ای ٹی 100 میں 8.7 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

عالمی منڈیوں میں کورونا وائرس کے مسلسل خوف کی دوڑتی لہر نے دنیا کی بڑی معیشت امریکہ میں بحران پیدا کر دیا ہے، وال سٹریٹ میں بھی مندی کے رجحان سے ہفتے میں دوسری بار تجارت روکنا پڑی۔ امریکی سٹاک مارکیٹ 1987 کے بعد سیاہ (سوموار) کے بعد بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

مندی کی یہی لہر یورپ تک بھی پہنچی جہاں ایک روز میں منڈیاں 12 فیصد گر گئی، حتیٰ کے یورپین سینٹرل بینک نے معیشت کو سہارا دینے کے لیے زیادہ بانڈز خریدنے کا وعدہ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here