چین میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی، سمارٹ فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل کا سٹورز دوبارہ کھولنے کا اعلان

755

کیلی فورنیا: چین میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی کے بعد سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ایپل اِن کارپوریشن نے جمعہ کے روز چین میں اپنے 42 سٹورز دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیکنالوجی اور آٹو انڈسٹری کے مرکز ووہان سے کورونا وائرس پھیلنے کے بعد ایپل نے چین میں حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ایک ماہ سے زائد تک کے لیے تمام سٹورز بند کر دیے تھے۔

آئی فونز بنانے والی کمپنی نے چین میں اپنی ویب سائٹ پر تمام سٹورز کھلنے کا مقامی وقت بتاتے ہوئے کہا کہ سٹورز صبح دس بجے سے گیارہ بجے تک کھلیں گے۔

یہ بھی پڑھیے:

چین کی سمارٹ فونز فروخت کرونا وائرس کے باعث آدھی رہ جانے کا امکان

کورونا وائرس، آئی فونزکی سپلائی متاثر ،ایپل کو آمدن میں کمی کا سامنا

صارفین کو بتائے بغیر آئی فونز کی رفتار کم کرنے پر ایپل کو 25  ملین یورو جرمانہ

موبائل ورلڈ کانگریس کے بعدگیم ڈیویلپرز کانفرنس اور جنیوا انٹرنیشنل موٹرز شو بھی منسوخ

چینی حکومت نے نئے قمری سال کے تہوار سے قبل جنوری میں سفر پر پابندی عائد کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی تھی، تفریحی مقامات، سیاحت اور دیگر سفری پابندیاں فروری تک جاری رہی تھیں۔

چینی حکومت کے اعدادو شمار کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلنے سے سمارٹ فونز کی مانگ میں کمی ہوئی جبکہ ایپل نے چین میں فروری کے دوران پانچ لاکھ آئی فونز فروخت کیے ہیں۔

واضح رہے کہ اب چینی حکومت نے جو اعدادوشمار جاری کیے ہیں وہ نئے اور اچھے رجحان کی جانب اشارہ کرتے ہیں، یعنی اب کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے شکار ہوکر صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد اس وقت بیمار لوگوں سے زیادہ ہوگئی ہے۔

چین نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ووہان میں فوری طور پر تعمیر کیے جانے والے 16 میں سے ایک ہسپتال میں سے آخری مریض کو بھی ڈسچارج کرنے کے بعد بند کردیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here