برآمدات میں اضافے کے لیے 26 شعبوں نے تجاویز دے دیں: مشیر خزانہ

573

اسلام آباد:  مشیر خزانہ ڈاکٹرحفیظ شیخ کی زیر صدارت فنانس ڈویژن کے جمعے کو ہونے والے اجلاس میں برآمدی شعبہ جات کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تجاویز کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو خصوصی اہمیت دی گئی۔

اس موقعے پر مشیر تجارت نے شرکاء کوتفصیلی بریفنگ میں ڈیوٹی اور  ٹیکس چھوٹ دینے پر بات کی گئی جو کہ برآمد کنندگان کے لیے سرمایے کے بہاؤ میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

دیگر تجاویز میں مختلف برآمد شدہ اشیاء پر پیش کی جانے والی چھوٹ کی شرح کی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنا اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کو تیزی سے چھوٹ کلئیر کرنے کے لئے فنڈز کی فراہمی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کو برآمدات میں 40 فیصد صرف 100 کمپنیوں سے حاصل ہوا

اجلاس کو بتایا گیا کہ برآمدات میں مددگار چھبیس شعبہ جات نے برآمدات بڑھانے کے لیے تجاویز دی ہیں، کچھ شعبہ جات کے جانب سے ایسی تجاویزسامنے آئی ہیں جن کو حکومتی مالی معاونت کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: فروری 2020ء میں برآمدات میں 13.6 فیصد اضافہ ہوا، مشیر تجارت

مشیر خزانہ نے وزارت تجارت، ایف بی آر اور کسٹمز کی کارکردگی کی تعریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا عزم ہے کہ برآمد کنندگان کو ہر ممکن سہولت دی جائے ۔

انہوں نے وزارت تجارت کو تمام اسٹاک ہولڈرز کے ساتھ مزید مشاورت کے بعد برآمدات بڑھانے کے لیے تجاویز کی تیاری کی ہدایت کی۔

 انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں وزارت خزانہ ہر ممکن تعاون کرے گی اور آئندہ بجٹ میں بھی اس حوالے سےمدد کی جائے گی ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here