کیلی فورنیا : کورونا وائرس کے خوف سے دنیا بھر کی کمپنیاں متاثرہ علاقوں میں اپنے دفاتر بند کرنے پر مجبور ہیں، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھی دنیا بھر میں موجود اپنے دفاتر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
11مارچ کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کو عالمگیر وبا بھی قرار دے دیا ہے۔
پوری دنیا میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے خوف کے باعث ٹوئٹر انتظامیہ نے دنیا بھر میں قائم اپنے تمام دفاتر بند کر دیئے ہیں اور تمام ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
کوروناوائرس : ایشیائی ترقیاتی بینک کا ہیڈکوارٹر بند، ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت
کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کے لیے کرنسی نوٹ قرنطینہ میں رکھنے، جلانے کا فیصلہ
ایک ملازم میں کورونا وائرس کی تشخیص ، اینگرو کارپوریشن کا کراچی میں دفتر بند
کووڈ-19 کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر ایپل، ایمازون، مائیکروسافٹ اور گوگل سمیت دیگر ٹیکنالوجی فرمز نے بھی اپنے کچھ ممالک کے دفاتر بند کر رکھے ہیں جب کہ ٹوئٹر نے پوری دنیا میں موجود 4 ہزار 900 دفاتر کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق اس سے قبل ہانگ کانگ، جاپان اور جنوبی کوریا کے تمام ملازمین کو دفتر نہ آنے اور گھروں میں رہ کر کام کرنے کی ہدایت کی گئی تھی مگر کووڈ-19 کے پھیلنے کے خدشے کے باعث تمام دفاتر کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔