ڈالر کی اُڑان جاری، تین روز میں 4.05 روپے کا اضافہ

711

کراچی: بدھ کے روز روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز کمی آئی ہے جیسا کہ انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 98 پیسے اضافہ ہوا اور یہ 158.42 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ تین روز کے دوران روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 4.05 روپے یا 2.6 فی صد کمی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: سرمایہ کاروں کے 180 ملین روپے کے ٹریثری بلز واپس کرنے سے روپے کی قدر میں کمی

روپے کی قدر میں کمی کے علاوہ ڈالر نے انٹربنک میں قریباً چھ ماہ بعد 158 روپے کا ہندسہ پار کیا ہے۔

روپے کی قدر میں اس کمی کی وجہ ٹی بلز کے نکلوائے جانے پر عائد کی جا رہی ہے۔ جیسا کہ مارچ کے ابتدائی تین دنوں کے دوران 174 ملین ڈالر مالیت کے ٹی بلز نکلوائے گئے۔

مزید پڑھیں: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2.70 روپے کا اضافہ

تجزیہ کار یہ یقین رکھتے ہیں کہ بیرونی سرمایہ کار عالمی معاشی حالات اور متوقع ریٹ کٹ کے باعث بنکوں سے اپنی رقم نکلوا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here