سعودی عرب کا ملک کو لاک ڈائون کرنے کا فیصلہ، پاکستان سمیت کئی ممالک سے فضائی رابطہ منقطع

عمرہ زائرین اور وزٹ ویزے پر موجودافراد کو 72 گھنٹوں میں سعودی عرب چھوڑنا ہو گا، پی آئی اے نے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیئے

779

جدہ: سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پورے ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا، اسی سلسلے میں پاکستان سمیت کئی ممالک کے ساتھ فضائی رابطہ بھی مکمل طور پر منقطع کرنے لا اعلان کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملک کو لاک ڈائون کرنے کے فیصلے سے تمام ممالک اور ائیر لائنز کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

سعودی حکومت نے یورپی یونین، سویٹزر لینڈ ، بھارت، پاکستان ، سری لنکا، فلپائن ، سوڈان ، ایتھوپیا، شمالی سوڈان، اریٹیریا، جبوتی اور صومالیہ کے ساتھ فضائی رابطے منقطع کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا وائرس کا خوف ، ٹویٹر کا دنیا بھر میں دفاتر بند کرنے کا اعلان

کورونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر یورپ میں کار ساز فیکٹریاں بند

کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کے لیے کرنسی نوٹ قرنطینہ میں رکھنے، جلانے کا فیصلہ

اردن کے ملنے والی سرحد سے بھی مسافروں کی آمدورفت روک دی گئی ہے جبکہ کمرشل اور کارگو ٹریفک ، ہیلتھ ورکرز اور طبی سامان کے کنٹینرز کو گزرنے کی اجازت ہے۔

سعودی حکومت کے فیصلے کے تحت تمام عمرہ زائرین اور وزٹ ویزے پر آنے والوں کو 72 گھنٹوں میں سعودی عرب چھوڑنا ہو گا۔

سعودی اقامہ اور ریزیڈنسی رکھنے والے پاکستانیوں کو 72گھنٹوں میں سعودی عرب چھوڑنے کا واپس آنے کا آپشن دیا گیا ہے، اگر ملک کو ایک بار لاک ڈاؤن کر دیا گیا تو پھر کسی کو بھی جانے یا آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

سعودی حکومت کے اعلان کے مطابق پی آئی اے نے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اضافی پروازوں سے پاکستانی شہریوں کو سفری سہولت فراہم کی جائے گی، اضافی پروازوں کے شیڈول کا کچھ دیر میں اعلان بھی کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ  سعودی عرب میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ پینتالیس کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے، سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر دیگر ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور چند روز قبل سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر مطاف کو بھی خالی کروا کر خانہ کعبہ میں جراثیم کش اسپرے کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here