اسلام آباد: وزیراعظم عمران نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کو ممکنہ طور پر زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے مل کر جامع منصوبہ بندی اور حکمتِ عملی تشکیل دیں۔
وہ گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اثرانداز ہونے والے عوامل، موجودہ طریقہ کار اور ان کی قیمتوں میں کمی کے لیے جامع طریقہ کار پر غور کے لیے اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ فیول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے منصوبہ بندی کا فقدان ان کی نااہلی ظاہر کرتا ہے۔ عمران خان نے کہا، موجودہ حکومت طویل المدتی منصوبہ بندی پر غور کرے گی اور اس معاملے کو حل کرنے کے لیے قلیل المدتی اقدامات نہیں کرے گی۔