وزیراعظم عمران خان سات ہاؤسنگ منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے

663

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کے لیے سات ہاؤسنگ منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

سات میں سے چھ منصوبے فیڈرل گورنمنٹ امپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی جبکہ ایک منصوبہ پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن کے تحت مکمل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ان سات منصوبوں پر 100 ارب روپے لاگت آئے گی۔

وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت ان منصوبوں سےنہ صرف بے گھر افراد کو رہائش فراہم کی جائے گی بلکہ ملک میں تعمیری شعبے میں بہتری آنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here