سٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار، انڈیکس 37673 پوائٹس پر بند

718

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے کاروباری روز کے دوران بھی مندی کا راج برقرار رہا، انڈیکس 22 پوائنٹس کمی سے 37673 پر ہوا۔ 

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو گزشتہ سیشن (منگل) کے دوران 5.08 ملین ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔

بدھ کو کاروبار شروع ہوا تو مارکیٹ میں تیزی سے 100 انڈیکس 637 پوائنٹس اضافے سے 38333 کی سطح پر پہنچ گیا لیکن دن کے وسط میں سرمایہ کاروں  کو غیر یقینی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا اور انڈیکس 172 پوائنٹس گر کر 37523 کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

بعدازاں کاروبار کے اختتام پر گزشتہ سیشن کی نسبت 22 پوائنٹس کمی سے 100 انڈیکس 37673 کی سطح پر بند ہوا۔

دیگر انڈیکسز میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 302 پوائنٹس کمی کے ساتھ 58438 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 56 پوائنٹس کمی کے ساتھ 26127 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 بدھ کے کاروباری روز کے دوران 95 کمپنیوں نے مثبت اور 204 کمپنیوں نے  منفی کاروبار کیا۔

مندی کے باعث مجموعی کاروباری حجم 274.48 ملین سے کم ہو کر 217.63 ملین رہ گیا۔ سیمنٹ سیکٹر میں میپل لیف سیمنٹ اور فوجی سیمنٹ کمپنی پوائنٹس ٹیبل پر نمایاں رہیں جبکہ پیٹرولیم سیکٹر میں ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ ہی مثبت نتائج دینے میں کامیاب رہی۔

اسی طرح بینکنگ، فارماسیوٹیکل اور سرمایہ کاری بینک بھی کاروبار پر مثبت اثر ڈالنے کے لیے سرِ فہرست نظر آئی۔ دوسری جانب کھاد، آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ اور آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کے شعبوں نے کاروبار کو ریڈ زون میں دھونس دیا۔

ریفائنری سیکٹر میں بائیکو پیٹرولیم پاکستان، پاکستان ریفائنری لمیٹڈ، اٹک ریفائنری لمیٹڈ اور نیشنل ریفائنری لمیٹڈ نے کاروبار کو شدید نقصان پہنچایا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here