پاکستانی کمپنی کی سعودی کمپنی میں چھ ملین ڈالر سرمایہ کاری، حتمی فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہو گا

614

اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ایسٹرن پروڈکٹس نامی کمپنی کو ایک سعودی کمپنی میں چھ ملین ڈالر سرمایہ کاری کی اجازت دینے کا عندیہ دیا ہے۔  

ایسٹرن پروڈکٹس لمیٹڈ سعودی عرب  کے شہر جبیل میں واقع سنسینا انڈسٹریل ورکس اینڈ میٹل کنسٹرکشن کمپنی (SIW) میں 50 فیصد شئیرز حاصل کرنے کے لیے چھ ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیٹ بینک نے ایسٹرن پروڈکٹس لمیٹڈ کے پرپوزل کا تفصیلی جائزہ لیا جس کے بعد اسے ایس آئی ڈبلیو میں شئیرز خریدنے کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کردی۔

سعودی کمپنی میں شئیرز خریدنے کے معاملے پر بات چیت کے لیے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہو گا۔

سعودی کمپنی ایس آئی ڈبلیو سٹیل پروڈکٹس کے علاوہ سٹیل کی تیاری کا کام جبکہ ایسٹرن پروڈکٹس لمیٹڈ پاکستان میں چائے کی درآمدات، پروسیسنگ اور پیکجنگ، خوراک کی تیاری کیمیکل اور زراعت کے شعبے میں بھی کام کررہی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here