سرمایہ کاروں کے 180 ملین روپے کے ٹریثری بلز واپس کرنے سے روپے کی قدر میں کمی

906

کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز روپے کی قدر میں 0.7 فیصد کمی ہوئی، رواں ہفتے میں دو روز کے دوران 2.1 فیصد تک روپے کی قدر میں کمی ہو گئی ہے جو آٹھ ماہ میں سب سے زیادہ ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردی اعدادوشمار کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں نے مارچ کے پہلے چھ دنوں میں 180 ملین ڈالر کے ٹریژری بلز واپس لیے ہیں۔ اس کا ذمہ دار سرمایہ کاروں کو کہا جا سکتا ہے جو بی پی ایس میں 50 فیصد کی کمی توقع کر رہے ہیں۔

یاد رہے ،گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے 70 پیسے کا اضافہ ہوا تھا، ایکسچینج کمپنیز میں ڈالر سوموار کے روز 157 روپے میں فروخت ہوا تھا جو گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 154.30 روپے میں دستیاب تھا۔
اسی طرح سوموار کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا اور یہ 157.90 روپے میں فروخت ہونے لگا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here