اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2.70 روپے کا اضافہ

688

لاہور:عالمی سطح پر کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی معاشی سست روی کے رجحان کے باوجود پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق، انٹربنک میں ڈالر کی قدر میں 2.34 روپے اضافہ ہوا ہے اور انٹربنک میں اس کی قیمت 156.58 روپے ہو گئی ہے جو اس سے قبل 154.24 روپے تھی۔

 اوپن مارکیٹ میں بھی اسی طرح کا رجحان دیکھا گیا ہے جہاں ڈالر کی قدر میں 2.70 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 157 روپے کا ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: روپے کی قدر میں کمی پر گورنر سٹیٹ بنک نے وزیر خزانہ کو اعتماد میں لیا تھا، رپورٹ

دریں اثناء، پائونڈ سٹرلنگ کے مقابلے میں روپے کی قدر میں دن کے اختتام پر 5.4 روپے کی کمی آئی اور پائونڈ 205.67 روپے کا ہو گیا جو گزشتہ سیشن میں 200.27 روپے کا تھا۔

 کچھ اسی طرح انٹربنک میں پاکستانی روپے کی یورو کے مقابلے میں قدر میں 4.4 روپے کی کمی آئی ہے جو اب 178.3 روپے کا ہو گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here