پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، ابتداء میں ہی 2100 سے زائد پوائنٹس کی کمی

702

کراچی : کاروباری ہفتے کا پہلا روز ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کیلئے برا شگون ثابت ہوا۔ 100انڈیکس 2100سے زائد پوائنٹس تک گرگیا ، جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں 45 منٹ کیلئے ٹریڈنگ روک دی گئی۔
ہفتے کے آغاز میں اسٹاک مارکیٹ میں شدیدمندی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 2106 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 36 ہزار 113 پوائنٹس پر آگیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 5 فیصد سے زائد کمی پر ٹریڈنگ 45 منٹ کے لیے روک دی گئی۔
بعد ازاں پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا دوبارہ آغاز ہوا تاہم مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار ہے ، 100انڈیکس میں 2208پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کے ایس ای 100 انڈیکس کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 10,277,930 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 437,193,351 بنتی ہے۔
کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات و خدشات اور سعودی عرب کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں کمی کے عالمی معیشت پر منفی اثرات سامنے آ رہے ہیں۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 25 فی صد تک کم ہو گئی ہے اور ٹوکیو اسٹاک میں 5 فی صد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ امریکا، آسٹریلیا، ہانگ کانگ اور شنگھائی اسٹاکس بھی بیٹھ گئیں۔
خیال رہے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کےمطابق کےایس ای 30 انڈیکس میں 4 فیصد کی کمی یا اضافےکی صورت میں 20 منٹ کے انتظار کے بعد 45 منٹ کیلئے ٹریڈنگ ہالٹ لگایا جاتاہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں ضوابط گزشتہ سال دسمبر میں ایس ای سی پی کی جانب سے نافذ کئے گئے تھے۔
اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کےمطابق اگر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 28 پوائنٹس کی مندی ہوتی ہے تو تمام حصص لوئر لاک ہو جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here