موثر ایڈمنسٹریشن کے لیے پراجیکٹ مینجمنٹ میں بہتری کے حوالے سے پروپوزل منظور

726

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے فنانس و ریونیو ڈاکٹر عبدالحفیط شیخ کی قیادت میں فنانس ڈویژن میں پراجیکٹ مینجمنٹ میں بہتری لانے کے حوالے سے پیش کیے گئے پروپوزل کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین اور مشیر پیٹرولیم ندیم بابر بھی موجود تھے۔

پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان نے اس سارے عمل پر تفصیلی بریفنگ دی جو پراجیکٹ مینجمنٹ اور منیجرز کو بااختیار بنانے کے علاوہ دیگر اقدامات میں معاون ثابت ہو گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی معیشت بحران سے نکل رہی ہے: حفیظ شیخ

ڈپٹی چیئرمین نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ ڈویلپمنٹ کے موجودہ عمل کی بنیاد ڈویلپمنٹ مینول پر ہے جو 1987 میں تشکیل دیا گیا اور اس میں 1997 میں ترمیم کی گئی اور یہ مینول نئی پیدا ہونے والی ضروریات کے تناظر میں مناسب نہیں ہے، مثال کے طورپر ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانا، رسک مینجمنٹ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ وغیرہ۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ موجودہ ضروریات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے ڈویلپمنٹ کے عمل اور پراجیکٹ مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لیے پلاننگ کمیشن نے فریم ورک تشکیل دیا ہے اور ڈویلپمنٹ مینول کی تجدید ان تجاویز کی بنیاد پر کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: اثاثہ جات ڈکلیئریشن اسکیم کو مزید آسان بنایا جائے: حفیظ شیخ

پروپوزل کی تشکیل کا بنیادی مقصد اہلیت کو بڑھانا اور انتظامی معاملات میں غیرضروری کنٹرول ختم کرنا ہے۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ان کی وزارت پلاننگ کمیشن کی جانب سے فنانس و اکنامک افیئرز ڈویژن اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے تشکیل دیے گئے پروپوزل کی توثیق کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا، یہ پروپوزل توثیق کے بعد نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کو اجازت اور عملدرآمد کے لیے ارسال کر دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here