ایک ارب سے زیادہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے متاثر ہونے کا اندیشہ

628

لاہور: انٹرنیٹ واچ ڈاگ کی ایک رپورٹ کے مطابق، اس وقت ایک ارب سے زیادہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز ہیکنگ کے خطرے کا سامنا کر رہی ہیں کیوں کہ ان کو نئے سکیورٹی اَپ ڈیٹس سے تحفظ حاصل نہیں ہو رہا۔

وچ (Which?)  نامی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وہ تمام صارفین جو اینڈرائیڈ 7 سے پہلے کے آپریٹنگ ورژنز کے حامل موبائل فونز استعمال کر رہے ہیں، وہ خطرے کی زد پر ہیں۔

گوگل کے اپنے ڈیٹا کے مطابق، دنیا بھر میں اینڈرائیڈ استعمال کرنے والے 42.1 فی صد صارفین 6.0 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم کی حامل ڈیوائسز کا استعمال کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہواوے سمارٹ فونز پر اَب یوٹیوب، جی میل، پلے اسٹورسمیت گوگل کی دیگر سروسز دستیاب نہیں ہونگی

واضح رہے کہ اینڈرائیڈ 7 سے پہلے کے اینڈرائیڈ سسٹمز کے لیے 2019 میں کوئی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری نہیں کیا گیا۔

واچ ڈاگ کے مطابق، دنیا بھر میں اینڈرائیڈ کے پانچ میں سے دو استعمال کنندگان کو اب مزید سکیورٹی اپ ڈیٹس موصول نہیں ہو رہے۔

ادارے نے مختلف کمپنیوں کے فونز پر عملی طور پر یہ تجربہ کر کے دیکھا اور فون مال ویئرز سے متاثر بھی ہوئے۔ ادارے کے مطابق، ان نتائج کو گوگل سے شیئر کیا گیا ہے مگر اس نے ایسی کوئی یقین دہانی نہیں کروائی کہ وہ ان پرانی ڈیوائسز استعمال کرنے والے صارفین کو سکیورٹی اپ ڈیٹ فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے یا نہیں۔

مزید پڑھیں: شائومی نوٹ 8 پرو اینڈرائڈ 10 اپ ڈیٹ کیلئے تیار

ادارے نے گوگل اور دیگر کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے شفافیت کا مظاہرہ کریں کہ وہ سمارٹ فون ڈیوائسز کو کتنے عرصے تک اپ ڈیٹس فراہم کریں گی؟

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here