ہفتہ وار چھٹی پر بھی بینک حج درخواستیں وصول کریں گے

670

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے 13 مصدقہ بینکوں کو مختلف شہروں میں اپنی شاخیں ہفتے اور اتوار (7,8 مارچ 2020) کو کھلی رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مرکزی بینک نے یہ فیصلہ حاجیوں کو حج درخواستیں جمع کرانے کے حوالے سے سہولت دینے کے لیے کیا ہے۔

نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک، ایم سی بی بینک، الائیڈ بینک، بینک آف پنجاب، زرعی ترقیاتی بینک، فیصل بینک، عسکری بینک، بینک الحبیب، حبیب میٹروپولیٹن بینک اور میزان بینک کی مختلف شہروں میں شاخیں کھلی رہیں گی۔

یہ فیصلہ پاکستان حج پالیسی 2020 کا حصہ ہے، وزارتِ مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے 19 فروری 2020 کو حج پالیسی میں قانون سازی کی تھی۔

اس سے قبل وزارتِ مذہبی امور نے مذکورہ 13 بینکوں کو 25 فروری سے 6 مارچ تک درخواستیں اور فیسیں جمع کرنے کا کہا تھا۔

رواں سال حج 28 جولائی سے 2 اگست کے درمیان متوقع ہے، البتہ اسلامی کیلنڈر کےمطابق تاریخ میں ردوبدل ہو سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here