پاکستان میں 1300 روپے اضافے سے فی تولہ سونا 95500 روپے ہو گیا

748

 کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں 1300 روپے اضافہ ہونے سے فی تولہ سونا 95500 روپے ہو گیا ہے۔ 

کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 94200 روپے تھی جو آج (ہفتے) کو 1300 روپے اضافے سے 95500 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز 10 گرام سونے کی قیمت 80761 روپے تھی، بعدازاں 1115 روپے بڑھنے سے 81876 روپے ہو گئی تھی۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے، رواں ہفتے 4 مارچ کو ایک ہی روز میں سونے کی قیمت میں 1950 روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا۔

اسکے علاوہ عالمی منڈی میں سونا 42 ڈالر فی اونس مہنگا ہوا، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 1686 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

دوسری طرف چاندی کی قیمت میں بیس روپے فی تولہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، قیمت ایک ہزار 25 روپے فی تولہ پہنچ گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here