اسلام آباد: حکومت نے سعدیہ خان کو تین سال کے لیےکمیشنرسکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) تعینات کر دیا ہے۔
حکومت نے سعدیہ خان کی تعیناتی کا نوٹیکفیکیشن جاری کر دیا ہے، وفاقی کابینہ نےکمیشنر ایس ای سی پی کی تعیناتی کا فیصلہ 20 فروری کو ایک اجلاس میں کیا تھا۔
یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ ایس ای سی پی میں تعیناتی سے قبل سعدیہ خان پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس میں بطور صدر اور سی ای او کے اپنی خدمات سر انجام دے رہی تھیں، اسکے علاوہ وہ ایشیائی ترقیاتی بینک (فلپائن) اور سٹیٹ بینک آف پاکستان میں متعدد اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔
گزشتہ دو دہائیوں سے وہ کارپوریٹ گورننس میں ایڈووکیٹ رہی ہیں اور مختلف بورڈز میں آزاد ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔
فرانسیسی حکومت نے 2014 میں سعدیہ خان کو (Knight of the National Order of Merit) کے اعزاز سے نوازا تھا۔
وہ کیمبرج اور ییل یونیورسٹی سے اعلی تعلیمی ڈگری حاصل کر چکی ہیں۔ انہوں نے’کارپوریٹ گورننس لینڈ سکیپ آف پاکستان‘ کے عنوان سے ایک کتاب بھی لکھی جسے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے 2017 میں شائع کیا تھا۔