اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے انٹیلی جنس وِنگ نے 630 ملین روپے مالیت کے سگریٹ قبضے میں لیے ہیں جن کی درآمد پر ٹیکس ادا نہیں کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے ڈائریکٹر انٹیلی جنس اور اِن لینڈ ریونیو انویسٹی گیشنز کراچی کے افسران نے گل بھائی اور سائٹ ایریا میں چھاپہ مارا جہاں سے سگریٹ کے 1290ڈبے تحویل میں لیے۔
ایف بی آر کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ مالکان کی جانب سے مستند کاغذات دکھانے میں ناکام پر حکام نے سگریٹ قبضے میں لیے گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ قبضہ مین لیے گئے سگریٹس کی مجموعی مالیت 630 ملین روپے ہے، اس میں سے 356 ملین روپے کے سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہیں کی گئی جبکہ 273 ملین روپے کے سگریٹس پر سیلز ٹیکس ادا نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ایف بی آر نے انضباطی کارروائی کی ہے۔