’کاروباری آسانیوں کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن میں مزید 20 پوائنٹس بہتری آ سکتی ہے‘

چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) کو فروغ دیا جا رہا ہے، نوجوانوں کو علم پر مبنی معیشت میں مہارت حاصل کرنے پر توجہ دینی چاہئے، حماد اظہر کا سوچ لیڈرشپ سمٹ 2020ءسے خطاب

678
وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر برٹش کونسل کے زیراہتمام سوچ لیڈرشپ سمٹ 2020ءسے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے، فوٹو: اے پی پی

اسلام آباد : وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انہیں روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کر رہی ہے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) کو فروغ دیا جا رہا ہے، نوجوانوں کو علم پر مبنی معیشت میں مہارت حاصل کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں برٹش کونسل کے زیراہتمام سوچ لیڈرشپ سمٹ 2020ءسے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 وفاقی وزیرنے کہا کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہیں یکساں مواقع کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، نوجوانوں کو نہ صرف جدید تعلیم، ٹیکنالوجی اورہنر سے آراستہ کیا جا رہا ہے بلکہ انہیں روزگارکے یکساں مواقع کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ملک کے پریشان کن معاشی حالات، حماد اظہر اور اسحاق ڈار ٹویٹر پر الجھ پڑے

انہوں نے کہاکہ موجودہ دورعلم پر مبنی معیشت کا دورہے اور اس میں وہ اقوام آگے بڑھیں گی جو جدید تعلیم، ٹیکنالوجی اور ہنر سے آراستہ ہوں ، ہمارے نوجوانوں کیلئے علم پرمبنی معیشت میں اعلیٰ مہارت کے حصول پرتوجہ دینا ضروری ہے،اس مقصد کیلئے حکومت تمام تر ضروری اقدامات کررہی ہے ۔

حماد اظہر نے کہاکہ موجودہ حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ حال ہی میں حکومت نے نوجوانوں کو احساس پروگرام کے تحت وظائف دینے کا ایک بڑا پروگرام شروع کیا جس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، سکالرشپ پروگرام سے ان باصلاحیت نوجوانوں کواعلیٰ تعلیم کے حصول اورآگے بڑھنے کا موقع ملے گا جو وسائل نہیں رکھتے تھے

 اس کے ساتھ ساتھ اعلی تعلیم کے کمیشن کو مزیدفعال اورموثربنایا جارہاہے، موجودہ حکومت کی جانب سے اس ضمن میں 20 ارب روپے سے زائد مالیت کے فنڈز فراہم کئے جارہے ہیں۔ حکومت کی بھرپورکوشش ہے کہ آئندہ سال سے تمام سکولوں میں یکساں نصاب رائج کیا جاسکے۔

لاہور: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا سوچ لیڈرشپ سمٹ 2020 کے موقع پر برٹش کونسل کے حکام کے ساتھ گروپ فوٹو، اے پی پی

وفاقی وزیرنے کہاکہ چھوٹے اوردرمیانہ درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) کو فروغ دیا جارہاہے، یہ شعبہ نجی شعبے میں روزگار کی فراہمی کا ایک بڑاذریعہ ہے اورحکومت نے اس شعبے کی بہتری کیلئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں جن میں فنڈز کی فراہمی بھی شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے: ایف اے ٹی ایف ، نمایاں پیشرفت کی، اکثر یت نے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا،حماد اظہر

اس کے علاوہ بنکوں اورمالیاتی اداروں کو ایس ایم ای شعبے کیلئے فنڈز کی فراہمی کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، حکومت نے سٹیٹ بنک کے ساتھ مل کر آئندہ تین 4 برسوں میں ایس ایم ای شعبہ کاحصہ 16 فیصد تک بڑھانے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے نتائج سامنے آ رہے ہیں، ہم ملکی معیشت کو پائیدار اور مستحکم بنیادوں پر استوار کر رہے ہیں اس مقصد کیلئے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروبار میں آسانیوں کیلئے کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، برآمدات میں اضافہ اور ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:پاکستانی معیشت کیلئے اصل نجات دہندہ کون؟ حکومت، فوج یا کوئی تیسرا؟

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ کاروبار میں آسانیوں کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے، عالمی بینک کی کاروبار میں آسانیوں کی فہرست میں پاکستان کی درجہ بندی میں گزشتہ سال نمایاں بہتری آئی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اس سال اس فہرست میں پاکستان کی درجہ بندی میں مزید 15 سے 20 پوائنٹس تک کی بہتری آ سکتی ہے۔

قبل ازیں برٹش کونسل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر عامر رمضان نے وفاقی وزیراوردیگر شرکاءکا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ دوروزہ سمٹ پاکستان میں سماجی واقتصادی ترقی میں نوجوانوں کے کردار پر بامقصد مکالمہ کا اہم فورم ثابت ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here