پنجاب میں 5 اکنامک زونز کے قیام کی منظوری دے دی گئی

708

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں پانچ اکنامک زونز قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے، تجویز کردہ خصوصی اکنامک زونز میں سے چار زونز کا ٹھیکہ پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی ( پی آئی ای ڈی ایم سی) کو دیا گیا ہے۔ 

پنجاب اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی نے اس سے قبل بھی تین اکنامک زونز تعمیر کیے ہیں جبکہ مذکورہ ادارے نے چوتھے منصوبے کے لیے بہاولپور میں زمین حاصل کر لی ہے۔

چئیر مین پی آئی ای ڈی ایم سی سید نبیل ہاشمی نے وزیراعظم کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے درست فیصلے سے تمام اکنامک زونز میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دس سالوں کے لیے بغیر ٹیکسس اور ڈیوٹی مشینری درآمد کرنے کی سہولت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے:

وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ میں قائداعظم بزنس پارک منصوبے کا افتتاح کریں گے

فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ منیجمنٹ کمپنی۔۔۔ چینی صنعتوں کیلئے نیا مقام

غیر ملکی سرمایہ کار علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے پرجوش

’سندھ میں مزید تین سپیشل اکنامک زونز تعمیر کیے جائیں گے‘

انہوں نے کہا کہ اکنامک زونز کے قیام سے نہ صرف کاروباری برادری کو سہولت اور مراعات فراہم کی جائیں گی بلکہ صوبے میں اکنامک منصوبوں کے قیام سے نئے دور کا آغاز ہو گا، یہ منصوبے وزیراعظم کے ویژن کے تحت 20 ملین نوکریاں پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

نبیل ہاشمی نے وزیر صنعت پنجاب میاں محمد اسلم اقبال کا صوبے میں صنعتکاری کے فروغ میں مدد اور رہنمائی فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اکنامک زونز لاہور میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی طرز پر تعمیر کیے جائیں گے، جہاں بجلی، سڑکوں سیوریج اور دیگر ترقیاتی سہولتوں کا تمام افراسٹرکچر عالمی تعمیری اصولوں کی بنیاد پربنایا جائے گا۔

ان اکنامک زونز کی تکمیل سے 2 لاکھ سے زائد بے روزگار شہریوں کو براہِ راست روز گار فراہم کیا جائے گا جبکہ 1 ملین کے قریب افراد کو بلا واسطہ روز گار کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here