اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نجی شعبہ کی ریلوے کے انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔
انہوں نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پرائیویٹ پارٹنرز اور بلڈرز لانا چاہتی ہے تاکہ ریلوے سٹیشنوں کی تجدیدِ نو کے ساتھ ساتھ انہیں اَپ گریڈ بھی کیا جائے۔
شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ٹریک تک رسائی کی پالیسی متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت نجی کمپنیاں اپنی ٹرینیں ادائیگی کر کے پاکستان ریلوے کے ٹریکس پر چلانے کے قابل ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا، اوپن ٹریک پالیسی کے تحت پاکستان ریلوے نجی شعبہ کو 10 مزید فرائیٹ ٹرینیں فراہم کرے گا۔