’گردشی قرضے کم ہو چکے، حکومت شرح سود کم کرنے پر کام کر رہی ہے‘

671

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ حکومت شرح سود کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

معاونِ خصوصی علی نواز نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کہا کہ انٹرسٹ ریٹ کم کرنے سے صنعتوں، مینوفیکچرنگ اور دیگر سیکٹرز پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گردشی قرضے کم جبکہ ریونیو میں اضافہ ہوا ہے۔

علی نواز اعوان نے دعویٰ کیا کہ ملک میں مہنگائی کم ہو رہی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سندھ میں ناقص پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں انفراسٹرکچر کی تعمیر و ترقی میں بہتری نہیں آ رہی۔

یہ بھی پڑھیے: گردشی قرضہ 34 ارب روپے سے کم ہو کر 12 ارب روپے رہ گیا ، وزارت توانائی کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ

علی نواز اعوان نے کہا کہ ملک میں توانائی کے بحران کی ذمہ دار مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کی حکومتیں ہیں، انہوں نے عام آدمی کے مسائل حل کرنےکے لیے مسلم لیگ ن اور پی پی پی سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ الزامات کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، لوگوں کے مسائل حل کرنے کی تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here