88 ارب روپے ٹیکس کی وصولی مشکلات کا شکار، ٹیکس نادہندگان نے ایف بی آر کے خلاف کورٹ کا رُخ کر لیا

674

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) 87.42 ارب روپے ٹیکس جمع نہیں کر سکا کیوں کہ ٹیکس نادہندگان نے ٹیکس وصولی کے دعوئوں کو مختلف فورمز اور کورٹس میں چیلنج کر دیا ہے، یہ انکشاف ایک آڈٹ رپورٹ میں ہوا ہے جسے گزشتہ روز قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی میں پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ٹیکس نیٹ میں 10 لاکھ سے زائدا فراد کا اضافہ، تعداد 25 لاکھ سے بڑھ گئی

مقامی اخبار کی خبری رپورٹ کے مطابق، ایف بی آر کی قائم مقام سربراہ نوشین جاوید امجد نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کو آگاہ کیا ہے کہ ٹیکس دہندگان نے 96 معاملات میں کسٹمز، ایکسائز اور سیلز ٹیکس ٹربیونلز، ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ وغیرہ میں درخواستیں جمع کروائی ہے جو اب تک زیرِالتوا ہیں اور کچھ کیسز 2011 اور 2012 سے التوا کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹیکس کے نظام میں بڑی اصلاحات کا امکان

انہوں نے پی اے سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹیکس سے متعلقہ معاملات کے حل کے لیے خصوصی بینچز بنائیں تاکہ ان مقدمات کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here