پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام، ریکارڈ بجٹ خرچ ہوا: اسد عمر

822

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کے دوران پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کا ریکارڈ 39 فی صد بجٹ استعمال کیا ہے۔

پریس ریلیز میں وزیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے، یہ چھ ماہ کے عرصہ کے دوران ڈویلپمنٹ بجٹ کا سب سے زیادہ آن ریکارڈ استعمال ہے۔

قبل ازیں، پی ایس ڈی پی بجٹ کے استعمال کی سب سے زیادہ شرح مالی سال 2015 میں رہی جب اس نے 32 فی صد کے ہندسے کو چھوا۔

مزید پڑھیں: پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 4 کھرب 29 ارب 16کروڑ 96 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری

اسد عمر نے ٹویٹ میں کہا کہ موجودہ مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران 87 ارب روپے کے فنڈز استعمال ہوئے جب کہ باقی تین ماہ کے دوران 187 ارب روپے کے فنڈز کا استعمال عمل میں آیا۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا، پشاور کراچی موٹر وے (سکھر ملتان سیکشن) اسی برس کے دوران 99 فی صد تک مکمل ہوا اور اس پر 17.7 ارب روپے کی لاگت آئی۔

مزید پڑھیں: غیر منظور شدہ 44 نئی اسکیمیں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل کرنے پرسینٹ کمیٹی کا تحفظات کا اظہار

انہوں نے مزید کہا، فیصل آباد، خانیوال روڈ پراجیکٹ پر اسی طرح 98 فی صد پیشرفت ہوئی جس کے لیے پانچ ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا تھا۔

پاکستان میں واٹر سکیورٹی کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر روشنی ڈالتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران نیشنل پروگرام فار امپروومنٹ آف واٹر کورسز ان پاکستان کے فیز ٹو کے تحت دو اعشاریہ پانچ ارب روپے خرچ ہوئے، یوں اس حوالے سے مختص نصف فنڈز خرچ ہو گئے۔

اسد عمر نے کہا، مہمند ڈیم ہائیڈرو پراجیکٹ پر کام شروع ہوا جس پر دو اعشاریہ آٹھ ارب روپے پہلے ہی خرچ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، خضدار میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پر 125 ملین روپے خرچ کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کےلئے 582 ارب روپے جاری

وفاقی وزیر کا کہنا تھا، پی ٹی آئی حکومت تمام جاری منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ان تمام منصوبوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور نگرانی کا عمل یقینی بنایا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here