سات ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں 44 فی صد کمی

695

اسلام آباد: رواں معاشی سال کے ابتدائی سات ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی نسبت 43.92 فی صد کمی آئی ہے۔

کاروں کی پیداوار میں بھی اسی طرح مالی سال 20-2019 کے مہینوں جولائی اور جنوری کے دوران 46.08 فی صد کمی آئی ہے، یہ اعداد و شمار پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن نے جاری کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: گاڑیوں کی فروخت میں 47.8 فیصد، موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 3.5 فیصد کمی

زیرِجائزہ عرصہ کے دوران 68,192 گاڑیاں فروخت ہوئیں، گزشتہ مالی سال میں اسی عرصہ کے دوران 123,391 گاڑیاں فروخت ہوئیں جب کہ گاڑیوں کی پیداوار 134,177 سے کم ہو کر 72,337 ہو گئی ہے۔

ہونڈا کاروں کی فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت 65.91 فی صد کمی آئی ہے جو گزشتہ برس 25,810 فروخت ہوئیں اور رواں مالی سال کے دوران یہ صرف 8,797 ہی فروخت ہو پائیں جب کہ سوزوکی سوئفٹ کی فروخت کے تناسب میں 55.55 فی صد کمی آئی جو گزشتہ برس 2,880 فروخت ہوئیں اور رواں برس فروخت ہونے والی سوزوکی سوئفٹ کاروں کی تعداد 1,280 تھی۔

مزید پڑھیں: جنوری میں ہونڈا کی گاڑیوں کی فروخت میں 120 فی صد اضافہ

اعداد و شمار سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ٹویوٹا کرولا کی فروخت میں 54.39 فی صد کمی آئی ہے جو گزشتہ برس 33,303 فروخت ہوئیں، رواں برس یہ تعداد کم ہو کر 15,187 ہو گئی ہے۔

کچھ اسی طرح سوزوکی کلٹس کی فروخت 12,942 سے کم ہو کر 8,310 یونٹ رہ گئی ہے جس سے 36.79 فی صد کمی ظاہر ہوتی ہے جب کہ سوزوکی ویگن آر کی فروخت میں ریکارڈ 73.34 فی صد کمی آئی ہے، گزشتہ برس 19,181 سوزوکی ویگن آر فروخت ہوئیں جن کی تعداد زیرِ جائزہ عرصہ کے دوران محض 5,113 رہ گئی۔

دریں اثناء، سوزوکی مہران کی فروخت جس کی پروڈکشن پاک سوزوکی نے بند کر دی تھی، 20-2019 کے دوران جنوری سے جنوری کے دوران 1,699 فروخت ہوئیں جب کہ جولائی سے جنوری 19-2018 کے دوران یہ تعداد 19,535 تھی۔

سوزوکی بولان کی فروخت میں 65.50 فی صد کمی آئی جیسا کہ گزشتہ برس سوزوکی بولان کے 9,470 یونٹ فروخت ہوئے تھے جو رواں برس کم ہو کر 3,354 رہ گئے جب کہ سوزوکی آلٹو کے جولائی سے جنوری 20-2019 کے دوران 25,452 یونٹ فروخت ہوئے۔

دوسری جانب ہونڈا کارز کی پیداوار میں 68.26 فی صد کمی آئی ہے جو گزشتہ برس اس عرصہ کے دوران 25,939 پروڈیوس ہوئیں اور رواں برس پروڈیوس ہونے والی کاروں کی تعداد محض 8,232 رہی جب کہ سوزوکی سوئفٹ کی پیداوار میں 69.21 فی صد کمی آئی جو گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے دوران 3,239 پروڈیوس ہوئیں اور رواں برس ان کی تعداد محض 997 یونٹ رہی۔

اعداد و شمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ٹویوٹا کرولا گزشتہ برس اسی عرصہ کے دوران 33,390 پروڈیوس ہوئی جن کی تعداد رواں برس 15,256 رہی، یوں یہ اعداد و شمار 54.30 فی صد کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مشیرِ خزانہ نے گاڑیوں کی فروخت میں کمی کی خبروں کو رَد کر دیا

سوزوکی کلٹس کی پیداوار 13,910 سے کم ہو کر 8,115 ہو گئی، یہ کمی 41.66 فی صد تناسب کو ظاہر کرتی ہے جب کہ سوزوکی ویگن آر کی پیداوار میں 66.95 فی صد کمی آئی جو گزشتہ برس 20,845 پروڈیوس ہوئیں اور رواں برس ان کی تعداد صرف 6,889 رہی۔

سوزوکی بولان کی پیداوار میں 63.48 فی صد کمی آئی اور رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کے دوران اس کے 3,963 یونٹ فروخت ہوئے جب کہ گزشتہ برس کے ابتدائی سات ماہ کے دوران یہ تعداد 10,853 تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here