سادگی کی علمبردار حکومت نے اراکینِ پارلیمنٹ کی مراعات میں خاموشی سے اضافہ کردیا

754

اسلام آباد: پاکستان میں مہنگائی اور معاشی مشکلات کے باوجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے خاموشی سے اراکین پارلیمان کی مراعات میں اضافہ کردیا

ذرائع کے مطابق وفاقی وفاقی  کابینہ نے 25 فروری کو منعقدہ ایک اجلاس کے دوران اراکین پارلیمان کی مراعات میں اضافے سے متعلق ترمیم کرنے کی منظوری دی۔

منظور کی گئی سمری کے مطابق اراکین پارلیمان کو سفری سہولیات کیلئے ائیر  ٹکٹس کی تعداد فی کس 25 کردی گئی ہے یوں  446 اراکین پارلیمنٹ کی ائیر ٹکٹس  کی مد میں ٹیکس دہندگان کے 30 کروڑ سے زائد خرچ ہوں گے۔

اراکین پارلیمنٹ کو انکے حلقوں سے اسلام آباد سفر کیلئے 25 بزنس کلاس ائیر ٹکٹس دئیے جائیں گے جن کی مجموعی مالیت 8 لاکھ روپے ہوگی، اس سہولت سے اراکین پارلیمان کے قریبی عزیز بھی فائدہ اٹھا سکیں گے تاہم اس ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری لی جانا ابھی باقی ہے۔

پاکستان ٹوڈے کے پاس موجود دستاویزات کے مطابق کچھ اراکین پارلیمنٹ کے مطالبے پر مجوزہ ترمیم کے حوالے سے پارلیمانی امور ڈویژن کی جانب سے ایک سمری وفاقی کابینہ کو بھیجی گئی تھی۔

پاکستان ٹوڈے کو موصول دستاویزات کے مطابق 7 فروری کے اجلاس میں کابینہ نے مذکورہ سمری کو ایجنڈے کا حصہ بنایا اور بعد ازاں اس کی منظوری دے دی ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here