حکومت نے زیرزمین پانی کے استعمال پر نیا ٹیکس لگا دیا

767

کراچی: حکومت سندھ نے صوبے میں پانی کے استعمال پر نیا ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

قانون کا مسودہ مجوزہ ٹیکس کی تجاویز کے ساتھ تیار کیا جا چکا ہے اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسر کابینہ کے ارکان کو سندھ واٹر ٹیکس ایکٹ کے بارے میں اجلاس میں بریف کریں گے۔

مزید پڑھیں: پیپسی کو پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی کمپنیوں میں سے ایک ہے، کمپنی کے سی ای او کی وزیراعظم سے ملاقات

ذرائع کے مطابق، قانون کے تحت فی لیٹر پانی پر ایک روپیہ ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے اور یہ منرل واٹر کمپنیوں سے وصول کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے، مجوزہ ٹیکس سافٹ ڈرنک تیار کرنے والی کمپنیوں سے بھی وصول کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ٹیکس وصولی کے حوالے سے وفاق اور سندھ حکومت میں نیا تنازعہ

ذرائع نے مزید کہا، مجوزہ ٹیکس سے حاصل ہونے والا ریونیو کراچی واٹر بورڈ اور واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) میں تقسیم کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here