کورونا وائرس: حکومت نے عوام کو باخبر رکھنے کیلئے ویب پورٹل متعارف کرادیا

حفاظتی اقدامات کے تحت پاک افغان بارڈر 9 مارچ تک بند ، گڈز ٹرانسپورٹرز کو مال بردار گاڑیاں، کسٹم ہاؤس اور دیگر یارڈ منتقل کرنے کی ہدایت

834

اسلام آباد: کورونا وائرس کے حوالے سےحکومت نے افواہوں اورغلط معلومات سے بچنے ،لوگوں کو بھروقت اَپ ڈیٹ رکھنے سمیت حفاطتی ،سفری و طبی اقدامات کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے کیلئے ہیلپ لائن کے بعد ویب پورٹل بھی متعارف کرادیا ہے۔

یہ ویب پورٹل وزارتِ صحت اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) نے مشترکہ کوششوں سے تیار کیا ہے ، اس حوالے سے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سربراہ شباہت علی شاہ نے بتایا کہ انکی ٹیم نے وزارت صحت کی شراکت سے کم سے کم وقت میں عام آدمی کے لیے اس پورٹل کو متعارف کرایا ہےتاکہ یہ سب کے لیے معلومات کا ایک مؤثر ذریعہ بنے ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس حوالے سے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کورونا وائرس کی ہیلپ لائن 1169 کے علاوہ اب ایک آن لائن پلیٹ فارم بھی متعارف کرا دیا ہے جس میں بیماری سے متعلق سوال و جواب ہوں گے، مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ویب سائٹ دیکھیں اور اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب میں بھی یہ معلومات پھیلائیں۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا وائرس، دنیا کا ہر خطہ متاثر، کھربوں ڈوب گئے

کورونا وائرس کا خوف: موبائل ورلڈ کانگریس کے بعدگیم ڈیویلپرز کانفرنس اور جنیوا انٹرنیشنل موٹرز شو بھی منسوخ

کورونا وائرس: سرجیکل ماسک کی قلت پر وزیر اعظم کا نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

ویب پورٹل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات کے پیشِ نظر تشکیل دیا گیا ہے، پورٹل میں کورونا وائرس کی علامات، انسانوں میں پھیلاؤ، انکیوبیشن پیریڈ اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ سفری اور طبی مشوروں کے حوالے سے تفصیلات بھی موجود ہیں۔

دوسری جانب کراچی اور اسلام آباد میں مزید 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے

پاک افغان بارڈر بند:

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت پاک افغان بارڈر 9 مارچ تک بند کردیا گیا ہے۔ اس دوران کسی کو آمدورفت کی اجازت نہیں ہوگی، اس سلسلے میں تمام ٹریڈرز، گڈز ٹرانسپورٹرز کو مال بردار گاڑیاں، کسٹم ہاؤس اور دیگر یارڈ منتقل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ پاک افغان بارڈر پر دوطرفہ پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی۔

حکام کے مطابق پاک افغان بارڈرپراب تک کورونا کاکوئی مریض نہیں سامنے نہیں آیا لیکن اسکریننگ ٹیمیں باب دوستی پر موجود رہیں گی۔

واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 2870 ہو چکی ہے جبکہ مزید 573 کیسز سامنے آنے پر متاثرین کی مجموعی تعداد 79 ہزار 824 ہو گئی ہے،گزشتہ 9 روز کے دوران 33 ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here