سان فرانسسکو: دنیا کے 50 سال سے زائد ممالک میں کورونا وائرس کے 3 ہزار سے زائد مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 30 ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہو کر ہسپتالوں میں بھرتی ہو چکے ہیں ، اس وائرس کی وجہ سے جہاں عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے وہاں آٹوانڈسٹری اور ٹیکنالوجی کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر دکھائی دیتا ہے۔
کوروناوائر س کے خوف سے موبائل ورلڈ کانگریس 2020ء کے بعد’گیم ڈیویلپرز کانفرنس 2020‘ اور جنیوا انٹرنیشنل موٹرز شو منسوخ کردیا گیا ہے۔
گیم ڈویلپرز کانفرنس 2020ء امریکی ریاست سان فرانسسکو میں 16 مارچ سے 20 مارچ تک منعقد ہونے والی تھی۔
کانفرنس کی منسوخی کا اعلان سامنے آنے سے قبل ہی ایمازون، فیس بک، سونی ، الیکٹرانک آرٹس، ایپک سمیت کئی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں اس میں شرکت سے معذرت کرچکی ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ’گیم ڈیویلپمنٹ انڈسٹری اور دنیا بھر میں کمیونٹی میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ قریبی مشاورت کے بعد، ہم نے رواں سال مارچ میں ہونے والی گیم ڈویلپرز کانفرنس ملتوی کرنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے‘۔
انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’گزشتہ سال سے اپنے مشاورتی بورڈز، اسپیکرز ،نمائش کنندگان اور ایونٹ کے شراکت داروں کے ساتھ شو کی تیاری کرنے کے بعد بے حد افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم اب اس ایونٹ کو منسوخ کر رہے ہیں‘۔
گیم ڈیویلپرز کانفرنس کی انتظامیہ نے ارادہ ظاہر کیا ہے کہ اب کانفرنس کو موسمِ گرما کے اختتام تک کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے:
دو ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق، ہنڈائی موٹرز کا فیکٹری بند کرنے کا اعلان
کورونا وائرس: مصنوعات کی فروخت میں کمی سے مائیکروسافٹ کی آمدن متاثر، ٹویوٹا کو پرزہ جات کی قلت کا سامنا
کورونا وائرس ، روک تھام کیلئے پاکستان کیا کر رہا ہے؟
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ’ہم تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور آنے والے ہفتوں میں اپنے منصوبوں کے بارے میں مزید معلومات شیئر کریں گے‘۔
اس سے قبل موبائل انڈسٹری کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ موبائل ورلڈ کانگریس (ایم ڈبلیو سی) 2020 کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کر نا پڑا جو 24 تا 27 فروری تک اسپین کے شہر بارسلونا میں ہونا تھا جس میں دنیا بھر سے اسمارٹ فون اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کو شرکت کرنا تھی۔
