کورونا وائرس کا خدشہ، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو درآمدی سامان پر نظر رکھنے، روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دینے کی ہدایت

671

لاہور: وزارتِ تجارت نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کو پاکستانی منڈیوں پر کرونا وائرس کے اثرات سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور اسکے صوبائی دفاتر دن کے اختتام پر مشیر تجارت اور سیکرٹری کامرس کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس پیش کر سکتے ہیں۔

وزارت تجارت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ٹڈاپ ہیڈکواٹرز اور اسکے تمام ذیلی دفاتر نجی سٹیک ہولڈرز اور سرکاری اداروں سے روزانہ کی بنیاد پر رابطہ رکھیں تاکہ ایکسپورٹ سیکٹر میں ممکنہ سپلائی چین کے مسائل سے متعلق قبل از وقت پتہ چلایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: 

کورونا وائرس، پاک چین تجارت پر اثرانداز ہو رہا ہے: عبدالرزاق دائود

کوروناوائرس، چین کے ساتھ اعلیٰ سطحی مذاکرات کا دور متاثر نہیں ہوگا، اسد عمر

کورونا وائرس ، روک تھام کیلئے پاکستان کیا کر رہا ہے؟

اسی طرح ٹڈاپ کو تمام بندرگاہوں ،  بارڈرز انتظامیہ اور وہاں تعینات کسٹمز حکام سے رابطہ رکھنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جس کا مقصد چین سے درآمدی مال کی نقل و حمل کا جائزہ لینا اور امپورٹ ایکسپورٹ کے اعدادوشمار کا تجزیہ کرنا ہے۔

مزید یہ کہ ٹریڈ اتھارٹی کو ملکی پیداوار، طلب و رسد کے مسائل، کمرشل انٹیلی جنس اور میڈیا سے متعلق معاملات کی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اس سے قبل مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا تھا کہ حکومت نے ابھی تک کرونا وائرس سے ہونے والے متوقع تجارتی نقصانات کا ٹھیک طرح سے اندازہ نہیں لگایا تاہم انہوں نے کہا کہ چین سے درآمدات میں زیادہ نقصان ہوگا۔

ٹڈاپ کے لاہور میں ایک عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان زیادہ تر درآمدات کیلئے چین پر ہی انحصار کرتا ہے، تاہم کورونا وائرس کے باعث اب  روزانہ کی بنیاد پر تجارتی سامان پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، ہم پہلے ہی اس حوالے سے نجی سٹیک ہولڈرز اور بارڈر مینجمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here