دو ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق، ہنڈائی موٹرز کا فیکٹری بند کرنے کا اعلان

729

سیول: جنوبی کوریا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ہنڈائی موٹر ز کارپوریشن نے دو ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد جنوبی کوریا میں اپنا پروڈکشن پلانٹ عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اس حوالے سے ہندائی موٹرز کی جانب سے کہا گیا ہےکہ کمپنی نے وائرس سے متاثرہ دو ملازمین کے قریبی ساتھیوں کو بھی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور وائرس انفیکشن کے پیش نظر اُن کے ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہندائی کے جنوبی کوریا کے جنوب مشرقی شہر السان میں اس کے پلانٹ  نمبر 2 کی پینٹ ورکشاپ میں کام کرنے والے دو ملازمین میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جنہیں قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا وائرس، پاکستانی درآمد کنندگان کو خام مال کے حصول میں مشکلات، دیگر ممالک سے منگوانے کی کوششیں

چین کی سمارٹ فونز فروخت کرونا وائرس کے باعث آدھی رہ جانے کا امکان

کرونا وائرس: چین کی معیشت پر دباؤ بڑھنے لگا، سیاحتی شعبہ سب سے زیادہ متاثر

کمپنی نے حفاظتی اقدامات اور فیکٹری میں کام کے حوالے سے ملازمین کی یونین کا اجلاس بھی بلایا ہے جس کے بعد یونین کے ترجمان نے کہا ہے کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ متاثرہ ملازمین کس سے ملے۔

ہنڈائی موٹر زکے جنوبی کوریا میں سات پروڈکشن پلانٹس ہیں جن میں سے پانچ السان شہر میں ہیں جن کی گاڑیاں بنانے کی سالانہ پیداوار 1.4 ملین ہے جو دنیا بھر میں ہنڈائی کی پروڈکشن کا 30 فیصد ہے۔ کمپنی کا کہنا ہےکہ پروڈکشن دوبار شروع کرنے سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہنڈائی کے اعلان کے بعد جنوبی کوریا کے آٹو میکر شیئرز میں مزید 5 فیصد کمی واقع ہوگئی جب کہ اسٹاک مارکیٹ بھی 3.3 فیصد تک گر گئی۔

جنوبی کوریا میں 28 فروری کو کورونا وائرس کے 256 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک میں وائرس کے کیسز کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here