عالمی ریٹنگ ایجنسی نے ’’گرے لسٹ ‘‘میں رہنا پاکستانی بینکوں کیلئے منفی قراردے دیا

ایف اے ٹی ایف کی پاکستانی بینکوں کی بین الاقوامی لین دین پر کڑی نظر ہے ، بینکوں کے منافع سخت شرائط کے باعث کم ہو سکتے ہیں: موڈیز کی رپورٹ جاری

651
Moody’s slashes Pakistan’s credit rating to Caa3

اسلام آباد: عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹرز سروسز نے پاکستان کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف )کی ’’گرے لسٹ ‘‘میں رہنا قومی بینکوں کیلئے منفی قراردے دیا۔

موڈیز نے پاکستان کے حوالے سے جو رپورٹ شائع کی ہے اس میں کہاگیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی پاکستانی بینکوں کی بین الاقوامی لین دین پر کڑی نظر ہے ،پاکستانی بینکوں کے منافع سخت شرائط کے باعث کم ہو سکتے ہیں۔

موڈیز کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے جون 2020 تک شرائط پوری کرنے کا وقت دیا ہے ،کارروائی منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر کی گئی ،2 مقامی بینکوں کے بین الاقوامی لائسنس بھی ختم کئے گئے ،پاکستان میں کئی بنکوں کے خلاف کارروائی بھی ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیے:

ترسیلات زر میں اضافہ پاکستانی بینکوں اور کھاتہ داروں کیلئے مثبت ، زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونگے: موڈیز کی رپورٹ

کورونا وائرس، چین سمیت ایشیائی معیشتوں پر دبائو بڑھنے ، معاشی نمو کم رہنے کا امکان: ریٹنگ ایجنسی موڈیز

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 27 میں سے 14 شرائط پوری کردیں اور 13 پر پیشرفت کی ہے ،سٹیٹ بینک نے امید ظاہر کی جون 2020 تک گرے لسٹ سے نکل جائیں گے ۔

اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں موڈیز نے  پاکستان کے بینکنگ سسٹم کیلئے آئندہ ایک سے ڈیڑھ سال کی مدت کیلئے مستحکم منظرنامے کا اعلان کیا تھا۔

موڈیز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری ، توانائی کی پیداوار اور انفراسٹرکچر کے جاری منصوبوں کی مدد سے معاشی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔

واضح رہے کہ 19 فروری سے 21 فروری تک ایف اے ٹی ایف کے پیرس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیلئے پاکستان کو رواں سال جون تک گرے لسٹ میں برقرار رکھا جائے گا۔

اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے پریس بریفنگ میں تصدیق کی تھی کہ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں اکثر ارکان نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردوں کی فنڈنگ کو روکنے کیلئے خاطرخواہ اقدامات کیے ہیں۔

گینگ شوانگ نے کہا تھا کہ پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک نے فیصلہ کیا ہے کہ دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے حوالے سے پاکستان کو اپنے ایکشن پلان پر عمل درآمد کیلئے مزید وقت دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here