فنڈز میں کروڑوں کی خردبرد، قومی بچت سکیم کے 4 ملازمین کے خلاف کیس دائر

710

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے قومی بچت سکیم کے چار ملازمین کے خلاف فنڈز میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی خرد برد کے الزام پر کیس دائر کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر 2 کروڑ روپے کے فنڈز کی خردبرد کیلئے جعلی دستخط کا سہارا لیا، محکمانہ انکوائری کے دوران سجاد احمد، طارق نیازی، جنید احمد (کیشئیر) اور محمد جنید (سکیورٹی گارڈ) بھاری رقم کی خرد برد میں ملوث پائے گئے۔

محکمانہ انکوائری کے بعد ملزمان کے خلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹرقومی بچت   نے ایف آئی اے میں درخواست دی  جس کے بعد ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب وزیر توانائی عمر ایوب خان کا نام استعمال کرتے ہوئے اراکین پارلیمان کے ساتھ فراڈ کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جعلسازوں نے حال ہی میں اراکینِ پارلیمنٹ سے 5 لاکھ 70 ہزار دھوکے سے وصول کیے، حراست میں لیے گئے دونوں ملزمان کا تفتیش کے دوران مزید انکشافات کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here