کراچی:مرد و خواتین کے ملبوسات کے معروف برانڈ گل احمد نے اپنی تمام کاروباری سرگرمیوں کو یکجا کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ارسال کیے گئے نوٹیفکیشن میں کیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن میں یہ مزید وضاحت کی گئی ہے کہ گل احمد ٹیکسٹائلز ملز لمیٹڈ نے کمپنی کو اس کی مقامی کاروباری سرگرمیوں کو ایک کاروبار میں یکجا کرنے کی شرائط طے کرنے کی ذمہ داری (جن میں ریٹیل کے کاروبار کے علاوہ متعلقہ اثاثہ جات بھی شامل ہیں) دی ہے اور مینجمنٹ کی جانب سے اگر یہ من و عن قبول کرلی جاتی ہیں تو انہیں غور کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ارسال کر دیا جائے گا جو اس پر مزید غور کرے گی۔
مزیدبرآں، کمپنی کو متذکرہ بالا مقصد کے لیے ایک مکمل الگ کمپنی قائم کرنے کی اجازت دیے جانے کے علاوہ قانونی، معاشی اور دیگر مبصرین اور اس مقصد کے لیے ممکنہ طور پر کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔