اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی برائے نجکاری (سی سی او پی) کے اجلاس میں بتایا گیا کہ ایس ایم ای بینک لمیٹڈ اور پاک ری انشورنس کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری پر تیزی سے کام جاری ہے اور اس سلسلے میں تمام تر اقدامات بروقت مکمل ہو چکے ہیں۔
پاکستان سٹیل ملز کی بحالی پر سی سی او پی نے نجکاری کمیشن کو تمام اہم اور معیاری اقدامات معمول کے مطابق لیکن جلدی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کمیشن کو مزید ہدایت کی گئی کہ وہ اس عمل کے دوران پیش آنے والے مسائل کے بارے میں حکومت کو آگاہ کرے۔
گڈو پاور پلانٹ (747 میگا واٹ) کی نجکاری کی تجویز کے حوالے سے وزارتِ نجکاری نے بریفنگ دی، کمیٹی کو بتایا گیا کہ کئی سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر ہوئی ہے اور اس سلسلے میں فریقین کو تجویز کی درخواست جاری کرنے سے پہلے ہی شارٹ لسٹ کر دیا گیا ہے۔
اجلاس میں ٹرانزیکشن سے متعلق دیگر مسائل بھی زیرِ بحث لائے گئے۔ سی سی او پی نے ہدایت دی کہ نیپرا، پاور ڈویژن، وزارتِ خزانہ اور نجکاری کے منصوبے پر مزید معاملات زیرِ بحث لانے کی ضرورت ہے۔
سی سی او پی نے ہدایت دی کہ آئندہ اجلاس میں جوائنٹ تجاویز کے ساتھ شریک ہوں تاکہ ٹرانزیکشن کا عمل خصوصی ٹائم فریم کے درمیان مکمل کیا جاسکے۔
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شئیرز کی تقسیم کے پیش نظر سی سی او پی نے معاملے پر مزید غور و خوض کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کمیشن نے متعلقہ تمام سٹیک ہولڈرز بشمول وزارتِ توانائی کو ہدایت دی کے تجاویز کی پریزنٹیشن کے ساتھ آئندہ اجلاس میں شرکت کریں۔