اسلام آباد: ایک مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت بڑھتے ہوئے گردشی قرضوں سے جان چھڑانے کے لیے 200 بلین روپے حاصل کرنے کی غرض سے سکوک 11 جاری کر سکتی ہے۔
یہ معلوم ہوا ہے کہ پاور ڈویژن نے کورشیم آف بنکز سے قرضوں پر مسابقتی شرح سود حاصل کرنے کے بعد 200 ارب روپے جمع کرنے کے لیے سکوک II فنڈز کے اجرا پر کام شروع کر دیا ہے۔ پاور ڈویژن اس حوالے سے جلد معاشی رابطہ کمیٹی کو اجازت کے لیے سمری ارسال کر دے گی۔ پاور سیکٹر میں گردشی قرضہ ایک اعشاریہ آٹھ ٹریلین سے بڑھ چکا ہے جب کہ پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ میں قرضوں اور دیگر واجبات کا حجم اس وقت 804 ارب روپے ہے۔ بنکوں کا کنسورشیم قرض ادا کرنے کے لیے ڈسکو اور جینکو کے اثاثے گروی رکھے گا۔