نئی دہلی: امریکا نے بھارت کیساتھ دفاعی سازوسامان کی فروخت کے تین ارب ڈالر کے معاہدے کرلیے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورہ بھارت کے آغاز میں احمد آباد میں ریلی سے خطاب میں کہا تھا کہ وہ اپنے حالیہ دورہ کے دوران بھارت کو فوجی سازوسامان کی فروخت کے لیے تین ارب ڈالر کے معاہدے کریں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکا جہازوں، میزائلوں، راکٹوں سمیت بہترین ہتھیار بنا رہا ہے، ہم بھارت کے ساتھ ڈیل کر رہے ہیں جس میں جدید ترین ائیر ڈیفنس سسٹم ، فوجی و غیر فوجی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔
گزشتہ ہفتے بھارتی کابینہ نے اپنی نیوی کیلئے امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن سے 24 ملٹی رول ایم ایچ 60 آر سی ہاک میری ٹائم ہیلی کاپٹر ز خریدنے کی منظوری دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے:
بھارت نے اچھا سلوک نہیں کیا،معلوم نہیں تجارتی معاہدہ ہوپائے یا نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکہ چین تجارتی تنازعہ، ڈونلڈ ٹرمپ دھمکیوں پر اتر آئے
بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں 6 ہزار ایکڑ زمین سرمایہ کاروں کو فراہم کرنے کا منصوبہ
اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ نے بھی بھارت کو 1.8 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دی تھی جس میں ائیر ڈیفنس سسٹم، ریڈار، میزائل ، رائفلیں وغیرہ شامل ہیں۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ رواں سال کے آخر تک بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے پا جائے گاتاہم کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔
