سٹاک ایکسچینج میں مندی برقرار، 285 پوائنٹس کمی سے انڈیکس 38858 پر بند

657

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز بھی مندی برقرار رہی، کے ایس ای 100 انڈیکس نفسیاتی حد سے گر کر 38858 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک آ گیا۔ 

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو گزشتہ سیشن (سوموار) کے دوران 3.03 ملین ڈالر کا خسارہ ہوا تھا۔

کاروبار کے آغاز پر کے ایس 100 انڈیکس مثبت انداز میں شروع ہو کر 104.02 پوائنٹس کے اضافے سے 39247.75 کی سطح تک گیا لیکن جلد ہی مارکیٹ میں مندی کے بادل چھانے لگے اور انڈیکس 450.71 پوائنٹس کمی کے ساتھ دن کی کم ترین سطح تک آگیااور کاروبار کے اختتام پر 38858.45 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دیگر انڈیکسز میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 343.75 پوائنٹس کم ہو کر 61171.80  پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس کے 229.32 پوائنٹس کم ہونے سے 27018.98 پوائنٹس پر بند ہوا۔

100 انڈیکس میں یونٹی فوڈز لمیٹڈ، بینک آف پنجاب اور ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ نے مثبت کاروبار کیا جبکہ  بینکنگ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن اور کھاد سیکٹرز ریڈ زون میں بند ہوئے۔

اسی طرح 100 انڈیکس میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، پاک پیٹرولیم لمیٹڈ اور اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ بھی متاثر کن کاروبار کرنے میں ناکام رہیں۔

حب پاور کمپنی لمیٹڈ نے مالی سال 2019-20 کی دوسری سہ ماہی کی مالی کارکردگی کا اعلان کر دیا، کمپنی کی 62 فیصد مجموعی آمدن کے باوجود انکی فی شئیر آمدن 1.28 روپے سے کم ہو کر 1.10 روپے تک آ گئی ہے۔

اسی دوران پاک پیٹرولیم لمیٹڈ  نے مالی سال 2020 کی دوسری سہ ماہی میں بڑھنے والی آمدن کا بھی اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی آمدن میں زیرِجائزہ عرصے کے دوران 7.53 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تیل کی تلاش کی لاگت میں 85 فیصد اضافہ، مالی لاگت میں 91 فیصد اضافہ اور دوسری آمدن میں 68 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

ایکسچینج  کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی ٹیک لبریکنٹس لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ انہیں اوگرا کی جانب سے اجازت دے دی گئی ہے ،کمپنی خیبر پختونخوا میں 35 ریٹیل آؤٹ لٹس قائم کرنے کے حوالے سے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس سے این او سی حاصل کر سکے گی، کمپنی کو ضروری ذخیرہ کردہ انفراسٹرکچر مکمل کرنے کے بعد برانچز شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here