سات ماہ میں فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں 4.49 فی صد اضافہ

666

اسلام آباد: ملک کی فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ برس اسی عرصہ کی نسبت موجودہ مالی سال (20-2019) کے دوران 4.49 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق، فارماسیوٹیکل ایکسپورٹس کا حجم جولائی سے جنوری (20-2019) کے دوران 129,100 ملین ڈالر رہا جو گزشتہ برس جولائی سے جنوری (19-2018) کے دوران 123,555 ملین ڈالر رہا تھا، یوں موجودہ مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کے دوران 4.49 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: فارماسیوٹیکل بزنس سے جڑے خاندان کی کہانی: سپر مارکیٹ چینز اور آن لائن کمپنیوں کی موجودگی میں ڈی واٹسن فارمیسی اپنی بقا کیسے ممکن بنا رہی ہے؟

 اعداد و شمار کے مطابق، مقدار کے تناسب سے جائزہ لیا جائے تو فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں 8.25 فی صد اضافہ ہوا ہے جو 7,588 میٹرک ٹن سے بڑھ کر 8,214 میٹرک ٹن ہو گئی ہے۔

دریں اثناء، سالانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جائے تو فارفاسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ برس جنوری 2019 کی نسبت محض صفر اعشاریہ 41 فی صد کمی آئی ہے۔

مزید پڑھیں:

فارما سیکٹر کی برآمدات 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے، مشیر تجارت

مشکلات کا شکار یا  بے حد مراعات یافتہ؟ پاکستانی فارما انڈسٹری کا پر اسرار کیس

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق، جنوری 2020 میں فارماسیوٹیکل برآمدات کی ایکسپورٹس 16.999 ملین ڈالر رہیں جن کا حجم گزشتہ برس جنوری میں 17.069 ڈالر تھا۔

ماہانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جائے تو جنوری 2020 کے اعداد و شمار کا جب دسمبر 2020 کے اعداد و شمار سے موازنہ کیا جائے تو فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں 12.30 فی صد کمی آئی ہے جن کا حجم گزشتہ ماہ 19.384 ملین ڈالر تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here