رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران آئی ٹی کی ایکسپورٹس میں 24 فی صد کا نمایاں اضافہ

823

اسلام آباد: انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سے متعلقہ خدمات کی برآمدات میں رواں مالی سال 20-2019 کے اولین چھ ماہ کے دوران 24.71 فی صد اضافہ ہوا ہے جن کا حجم گزشتہ مالی سال کے دوران اسی عرصہ کے دوران 441.435 ملین ڈالر تھا۔

پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی)، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق، رجسٹرڈ آئی ٹی اور آئی ٹی سے متعلقہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی تعداد دسمبر 2018 میں 1,873 تھی جو 30 دسمبر 2019 کو بڑھ کر 2,163 ہوگئی، یوں ان میں اضافے کی شرح 15.5 فی صد ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی پائریٹڈ سافٹ ویئر استعمال کرنے کا الزام، ایف بی آر حرکت میں آ گیا

پی ایس ای بی نے پانچ آئی ٹی کمپنیوں کو ٹورنٹو، کینیڈا میں 23 سے 27 ستمبر 2019 کو ہونے والے کینیڈا پاکستان آئی سی ٹی  فورم میں شرکت کے لیے معاونت فراہم کی جب کہ گزشتہ برس 25 ستمبر کو ناروے میں ہونے والے پاکستان ٹیک سمٹ 2019 میں شرکت کے لیے 20 پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی معاونت کی۔

گزشتہ برس ہی 14 سے 17 نومبر تک شینجن میں ہونے والے چین ہائی ٹیک فیئر 2019 میں پاکستان کی آئی ٹی کمپنیوں کی شرکت یقینی بنائی گئی۔ بورڈ نے اسی برس 10 سے 11 دسمبر تک سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والے فورم عرب نیٹ 2019 میں شرکت کے لیے بھی کمپنیوں کی معاونت کی۔

مزید پڑھیں:

پاکستان فری لانس سافٹ ویئر برآمد کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک

آئی ٹی کی برآمدات 10 ارب ڈالر تک لے جانے، اسلام آباد میں 40 ایکٹر پر سافٹ وئیر سٹی بنانے کا فیصلہ

پی ایس ای بی نے گزشتہ برس ستمبر میں کراچی میں منعقدہ آئی ٹی سی این ایشیا 2019 میں 20 آئی ٹی کمپنیوں کی شرکت کا اہتمام کیا۔

دریں اثناء، پی ایس ای بی نے گزشتہ برس اکتوبر میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈ و ڈویلپمنٹ (پی آئی ٹی اے ڈی) میں کمرشل قونصلرز کے لیے تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا تاکہ ان کو پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کے بارے میں حقائق اور ایکسپورٹس سے متعلق امکانات کے بارے میں آگاہ کیا جائے تاکہ وہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کو اہم عالمی منڈیوں میں ایک قابل عمل آئوٹ سورسنگ ذریعے کے طور پر پیش کرنے کے قابل ہو سکیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here