چین میں پھیلتے تباہ کن کورونا وائرس کے سبب پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کی بیجنگ کے لیے پروازوں پر 15 مارچ تک پابندی لگا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی بیجنگ کے لیے پروازیں کی بندش کا فیصلہ کورونا وائرس کے باعث کیا گیا۔
دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کے مطابق بیجنگ کے لیے پروازوں پر پابندی میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آئندہ ماہ ہو گا۔
خیال رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے اب تک 2500 کے قریب افراد ہلاک اور 80 ہزار کے قریب متاثر ہو چکے ہیں جب کہ ایران اور جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک میں بھی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے جس پر عالمی ادارہ صحت نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔