کراچی: ہیسکول پیٹرولیم کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے نوٹی فیکیشن میں تحریر کیا گیا کہ وحید احمد شیخ کو ہیسکول پیٹرولیم کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے۔
نوٹی فیکیشن میں مزید تحریر کیا گیا ’’جناب وحید احمد شیخ کو جناب سلیم بٹ کی جگہ پر چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیا ہے جس کا اطلاق 3 مارچ 2020ء سے ہوگا۔