یہ ہفتہ اسٹاک مارکیٹ کیلئے کیسا رہا؟

40،243 پوائنٹس سے شروع ہونے والا رواں کاروباری ہفتہ ملے جلے رحجان کے ساتھ 40,358 پوائنٹس اختتام پذیر ہوا۔

635

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملا جلا رجحان رہا اور انڈیکس میں 33 پوائنٹس کا معمولی اضافہ ہوا۔

پیر کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس40 ہزار 243 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس تیزی کے ساتھ 40,521 سے40,305 پر آگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں 77,521,640 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 3,876,062,599 پاکستانی روپے رہی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس40,276.93 پر تھا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی اور کاروبار کے اختتام پر 101 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

منگل کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40276 پر تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں تین سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا تھا لیکن یہ تیزی بھی زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکی اور انڈیکس تیزی سے نیچے آیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سرمایا کاروں نے کافی محتاط رویہ اختیار کیے رکھا جس کے سبب انڈیکس اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔

منگل کے روز 70,344,850 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 4,496,059,497 پاکستانی روپے رہی جب کہ انڈیکس 101 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40,175.35 پر تھا۔

بدھ کا روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ کیلئے بہتر رہا اور انڈیکس کا اختتام زبردست تیزی کے ساتھ 399 پوائنٹس پر ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 175 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی انڈیکس میں 211 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 40 ہزار 386 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی نظر آئی۔

کاروبار کے دوران انڈیکس مثبت زون میں ہی رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس سب سے زیادہ 469 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 644 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا تاہم کاروبار کا اختتام 399 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 574 کے مجموعی پوائنٹس پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 10 کروڑ، 95 لاکھ، 59 ہزار 610 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5 ارب، 77 کروڑ، 95 لاکھ، 46 ہزار 334 بنتی ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان رہا تاہم اختتام پر 92 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم ایک گھنٹے بعد ہی کے ایس ای 100 انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 40 ہزار 574 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی انڈیکس میں 123 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 40 ہزار 697 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

جمعرات کے روز اسٹاک مارکیٹ میں83,552,650 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 3,973,853,617 پاکستانی روپے رہی اور انڈیکس 92 پوائنٹس کی کمی سے 40,481.65 پر تھا۔

کاروباری ہفتے کا پانچواں اور آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسینچ کیلئے بھاری ثابت ہوا اور کاروبار کے آغاز پر منفی رحجان دیکھنے میں آیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری دن مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40,481.65 پرتھا اور ابتدائی 30 منٹ میں 60 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا لیکن یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار معمول سے کم ہونے کے سبب شدید مندی دیکھی گئی اور خبر فائل ہونے تک انڈیکس میں سو سے زائد پوائنٹس کی کمی آچکی تھی۔

جمعہ کے روز انڈیکس 122 پوائنٹس کی کمی سے 40,358.73 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور6,500,360 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت349,394,162 پاکستانی روپے رہی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here