2019ء کے اختتام پر حبیب بینک کو 15.5 ارب ، یوبی ایل کو 20.7 ارب روپے منافع ہوا

715

اسلام آباد : حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کو 2019ءکے اختتام پر بعد از ٹیکس 15.5 ارب روپے منافع ہوا ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 25فیصد زیادہ ہے ، گزشتہ سال بینک کو 12.44 ارب روپے منافع ہوا تھا۔

حبیب بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سال سال 2019ءکی مالیاتی کارکردگی کے اعلان کے ساتھ اپنے حصہ داروں کے لئے 12.5 فیصد یعنی 1.25 روپے فی حصص کے ڈیوڈنڈ کی منظوری بھی دی ہے جس سے دوران سال حصہ داروں کو دیئے گئے ڈیوڈنڈ کی مالیت 5 روپے فی حصص تک پہنچ گئی۔

ایچ بی ایل کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق سال 2018ءکے مقابلہ میں سال 2019ءکے دوران قبل از ٹیکس آمدن میں 34 فیصد کے نمایاں اضافہ کے نتیجہ میں بینک کی فی حصص آمدنی بھی 8.22 روپے کے مقابلہ میں 10.45 روپے فی حصص تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب  یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کی 2019ءکے دوران بعد از ٹیکس آمدن میں33.7 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس سال کے ودران بینک کو 20.7 ارب روپے منافع حاصل ہوا ہے۔

 بینک کی انتظامیہ میں آمدنی میں اضافہ کے نتیجہ میں حصہ داروں کے لئے 4 روپے کے حتمی کیش ڈیوڈنڈ کااعلان کیا ہے جس سے سال 2019ءکے لئے کیش ڈیوڈنڈ کا حجم 12 روپے فی شیئر تک پہنچ گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here