کاروباری برادری کو جدید ترین ڈیجیٹل سروسز فراہمی کیلئے پی ٹی سی ایل اور راولپنڈی چیمبر میں معاہدہ

964

راولپنڈی: پاکستان ٹیلی کام کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اب کاروباری برادری کو جدید ترین ڈیجیٹل سروسز فراہم کرے گی اور اس حوالے سے پی ٹی سی ایل اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) کے مابین ایک باہمی یادداشت کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔

باہمی یادداشت پر دستخط کرنے کے لیے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  میں  تقریب ہوئی جس میں پی ٹی سی ایل کی جانب سے چیف بزنس سروسز آفیسر ظفر خان جبکہ آر سی سی آئی کی جانب سے اسکے صدر صبور ملک نے معاہدے کی دستاویز پر دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی سی ایل کے مجموعی منافع میں 14.5 فیصد کمی

یہ بھی پڑھیں:یوفون کی 4G سروس فراہمی میں تاخیر، کیا پی ٹی سی ایل نے جان بوجھ کر یہ خطرہ مول لیا؟

اس موقع پر صبور ملک نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر کا ہمیشہ یہی ویژن رہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کو جدید ترین سہولیات فراہم کی جائیں ، کاروباری طبقے کی ترقی اور سہولت کیلئے پہلے ہی کافی منصوبے شروع کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کیساتھ اتحاد سے بڑے اور چھوٹے کاروباری افراد کو تو فائدہ ہو گا ہی انفارمیشن ٹیکنالوجی اورسٹارٹ اپس سے وابستہ افراد بھی اپنے کاروبار کے فروغ کیلئے مستفید ہوسکیں گے۔

پی ٹی سی ایل راولپنڈی چیمبر کو آئی ٹی اور ٹیلیکام سے متعلقہ تمام سہولیات بشمول ڈیٹا، ہائی سپیڈ انٹرنیٹ، بین الاقوامی رابطہ کاری، کلائوڈ کمپیوٹنگ، آئی ٹی نگرانی، ڈیٹا سینٹر کا قیام، سائبر سکیورٹی اور وائی فائی سلیوشن فراہم کرے گی۔

اس موقع پر چیف بزنس سروسز آفیسر ظفر خان نے کہا کہ ڈیجیٹل سروسز کے میدان میں آر سی سی آئی کیساتھ شراکت داری کرنا بہترین ہے، کاروباری برادری ملکی معیشت کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے، پی ٹی سی ایل بھی اپنی مصنوعات کے ذریعے لوگوں کا طرز زندگی بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here